ETV Bharat / state

کہرے کے ایام میں سفر سے پہلے طیاروں کی اپڈیٹ لینا نہ بھولیں - ممبئی سے وارانسی آنے والا طیارہ

اگر آپ ہوائی جہاز سے سفر کرنے جارہے ہیں تو پہلے طیاروں کی تازہ کاری لے لیں، دھند کی وجہ سے کئی پروازیں تاخیر سے اڑ رہی ہیں۔

On foggy days, don't forget to check for airplane updates before traveling
کہرے کے ایام میں سفر سے پہلے طیاروں کی اپڈیٹ لینا نہ بھولیں
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 4:46 PM IST

اترپردیش میں بڑھتی ہوئی سردی کے ساتھ ہوائی ٹریفک پر اس کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔ بنارس کے لال بہادر شاستری ہوائی اڈے پر گھنے کہرے کے سبب بہت سارے طیارے تاخیر کا شکار ہیں۔ منگل کی صبح گھنے کہرے کی وجہ سے کئی ایئر لائنز متاثر ہوئی ہیں۔

شدید سردی کے ساتھ کہرا بھی بڑھنے لگا ہے۔ دھند کے سبب سڑک حادثات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک طرف ریلوے الرٹ سے قبل ٹرینوں کی رفتار کم ہونے سے پہلے ہوائی ٹریفک پر اثر ہونے لگا ہے۔

بدھ کے روز گھنے کہرے کے سبب صبح 5 بجے سے 8 بجے تک مرئیت 50 میٹر سے کم رہی اور صبح 11 بجے تک کوئی طیارہ وارانسی ہوائی اڈے پر نہیں اتر سکا۔ بتادیں کہ منگل کی صبح بھی دھند کی وجہ سے ہوائی سروس متاثر ہوئی تھی۔ دوپہر تک ائیرپورٹ پر ایک بھی طیارہ نہیں اترا تھا۔

ممبئی سے وارانسی آنے والا طیارہ یوکے 921 دو گھنٹے تاخیر، احمد آباد سے وارانسی آنے والا طیارہ جی8 767 ایک گھنٹہ، دہلی سے وارانسی آنے والا طیارہ 6 ای 2136 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

ان طیاروں کے علاوہ شام کو چلنے والی پروازوں میں بھی تاخیر کا امکان ہے۔ دھند کی وجہ سے طیارے کی تاخیر سے ہونے والی پریشانیوں کے پیش نظر ایئر لائنز نے مسافروں کو ہیلپ لائن نمبر یا آن لائن کے ذریعے طیاروں کی حیثیت کا پتہ چلنے کے بعد ہی گھر سے ہوائی جہاز کے ذریعے پرواز کرنے کی تجویز دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.