ETV Bharat / state

Mother Carries Son's Body On Cart In Meerut بوڑھی ماں بیٹے کے آخری رسومات کے لئے لاش ٹھیلے پر رکھ کر بھیک مانگنے پر مجبور - ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ

میرٹھ ضلع میں ایک ماں اپنے بیٹے کی لاش کو ٹھیلے پر رکھ کر بھیک مانگ رہی ہے جس کا ویڈیث سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

بوڑھی ماں بیٹے کے آخری رسومات کے لئے لاش کو ٹھلے پر بھیک مانگنے پر مجبور

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 5:56 PM IST

بوڑھی ماں بیٹے کے آخری رسومات کے لئے لاش کو ٹھلے پر بھیک مانگنے پر مجبور

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گزشتہ روز ایک ویٹیو وائرل ہوا۔ جس میں ایک مجبور ماں اپنے بیٹے کی لاش کو ٹھیلے پر رکھ کر اس کی آخری رسومات کے لئے بھیک مانگ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وائرل ویڈیو میرٹھ کے تھانہ میڈیکل علاقے کے تیج گڑھی چوراہے کا بتایا جا رہا ہے جہاں چوراہے کے قریب شراب کی دکان سے کچھ فاصلے پر ایک نوجوان کی لاش پڑی تھی۔ لوگ گھنٹوں وہاں سے گزرتے رہے لیکن کسی نے اس کی لاش پر توجہ نہیں دی۔ اس کے بعد دوپہر کو متوفی کی ماں اور اس کا چھوٹا بھائی نوجوان کی تلاش میں وہاں پہنچے اور بیٹے کی لاش دیکھ کر ماں بیچین ہو گئی جس کے بعد موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔

لیکن مجبور ماں کی مدد کے لیے کوئی بھی آگے نہیں آیا۔ بعد میں متوفی کا چھوٹا بھائی اور اس کی والدہ کہیں سے ایک ٹھیلا لے کر آئے اور لاش کو اس میں رکھ کر سڑک پر چلتے رہے۔ لوگوں کے سامنے آخری رسومات ادا کرنے کے لیے ہاتھ جوڑتے پیسے مانگتے رہے لیکن معقول رقم جمع نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:GirL Attacked By A Bull گریٹر نوئیڈا میں اسکول جانے والی آٹھ سالہ بچی پر بیل کا حملہ

یہ سب کچھ دیکھ رہے تیج گڑھی چوکی انجارج امت ملک سے جب بزرگ خاتون نے اپنے بیٹے کی لاش کی آخری رسومات کے لیے مدد مانگی، جس کے بعد میرٹھ پولیس نے بوڑھی ماں کے بیٹے کی لاش کی شناخت کروائی اور آخری رسومات کے لیے پیسے جمع کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.