ریاست اتر پردیش کے بہرائچ میں تیز بارش اور ہواؤں کے درمیان آسمانی بجلی گرنے سے ایک بزرگ کی آواز چلی گئی۔ وہیں ایک درخت پر بجلی گرنے سے پورا درخت درمیان سے دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔
دراصل بہرائچ کے مرتہا کوتوالی کے سیمری ملالہ گاؤں میں آسمانی بجلی ساگون کے درخت پر گر گئی۔ جس کی وجہ سے درخت دو حصوں میں تقسیم ہوگیا اور قریب کے لال پور گاؤں میں اسی وقت آسمانی بجلی تیز گرج کے اور گڑگڑاہٹ کے ساتھ گرجی جس کی وجہ سے ایک 60 برس کے بزرگ یادو کی آواز چلی گئی۔
بزرگ کی حالت خراب ہوتے دیکھ اہل خانہ نے فوراً بزرگ کو ایک نجی ڈاکٹر کے مطب خانہ میں علاج کے لئے داخل کرایا۔