ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ضلع پنچایت صدر سمیت 57 اراکین کی حلف برداری

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں نو منتخب ضلع پنچایت صدر اور اراکین کی حلف برادری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

Oath ceremony of district panchayat president

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 5:34 PM IST

حلف برداری کی تقریب میں نو منتخب ضلع پنچایت صدر کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے جبکہ تمام اراکین کو پنچایت صدر راج رانی راوت نے حلف دلایا۔

ضلع پنچایت صدر کی حلف برداری

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ضلع پنچایت صدر راج رانی راوت نے کہا کہ وہ ضلع پنچایت کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائیں گی اور تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلیں گی کیونکہ پارٹی لائن سے ہٹ کر جو اعتماد انہوں نے مجھ پر دِکھایا ہے اس پر وہ کھری اتر سکیں۔

رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کہا کہ ہم لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے نعرے 'سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس' کے ساتھ کام کیا اس لیے انہیں تمام پارٹیوں کی حمایت حاصل ہوئی اور راج رانی راوت جیسی تعلیم یافتہ خاتون ضلع پنچایت صدر منتخب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بدایوں پنچایت الیکشن: بی جے پی پر بوگس ووٹنگ کا الزام

وہیں اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمان رام ساگر راوت نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ترقی کے کاموں میں مکمل تعاون کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.