سبھی مذاہب کے لوگ گھر سے نکل کر اپنے۔ اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔ ساتھ حکومت کے ذریعے احتیاطًا پولیس فورس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
مندروں میں پوجا اور مسجدوں میں نماز کے ساتھ صبح کی شروعات ہوئی۔ لوگوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے صبح چوک کے گھنٹہ گھر کے ارد گرد کے حالات کے بارے میں دکھایا۔ یہ علاقہ مسلم اکثریت آبادی والا علاقہ ہے۔ اس چوک پر مسجد بھی ہے۔
ایودھیا ضلع کا یہ اہم شہر جہاں وقف مسجد موجود ہے۔ مسلم سماج کے لوگوں نے نماز کے ساتھ صبح کی شروعات کی۔
آج کے اس تاریخی فیصلے کو لیکر انتطامیہ نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ ضلع کے 2378 مقامات پر خاص نگرانی کی جارہی ہے۔ کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتطام کیا گیا ہے۔