ETV Bharat / state

Non Bailable Warrant مختار کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ - مئو کی ایک عدالت

سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے دوران عمر انصاری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ انہیں جمعہ کو ماؤ کے ایم پی ایم ایل اے ماؤ کی عدالت میں پیش ہونا تھا۔ لیکن غیر حاضری پر عدالت نے عمر انصاری کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 20, 2023, 4:55 PM IST

مئو: اترپردیش کے ضلع مئو کی ایک عدالت نے مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کے خلاف ایک معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ سال 2022 کے اسمبلی الیکشن میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی)۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی)اتحاد کے تحت سہیل دیو پارٹی سے مئو صدر اسمبلی سیٹ سے عباس انصاری اور اس کے چھوٹے بیٹے بھائی عمر انصاری سمیت نو افراد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ شہر کوتوالی میں درج کیا گیا تھا۔ پہلا معاملہ الیکشن سے پہلے بغیر اجازت کے روڈ شو کرنے کا تھا اور دوسر الیکشن جیتنے کے بعد بغیر اجازت کے جلوس نکالنے کا تھا۔ یہ دونوں مقدمے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں شہر کوتوالی میں درج کئے گئے تھے۔

دونوں مقدموں میں تفتیشی افسران کے ذریعہ چارج شیٹ کو عدالت میں پیش کردیا گیا تھا۔ 19مئئی کو ان دونوں معاملات میں ملزمین کے خلاف الزامات طئے ہونا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران کاس گنج جیل میں بند عباس انصاری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دیگر ملزمین خود عدالت میں موجود رہے۔ لیکن عمر انصاری عدالت میں نہیں پہنچے تھے۔جس کے بعد مئو کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ کی خصوصی جج شویتا چودھری نے عمر انصاری کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے دو جون کی تاریخ طے کی ہے۔حالانکہ عمر انصاری کے موجود نہ ہونے کے بعد ان کے وکیل نے غیر حاضری معافی کی عرضی دی تھی لیکن عدالت نے اس عرضی کو نامنظور کرتے ہوئے وارنٹ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Arrest warrant issued against Umar Ansari مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.