ETV Bharat / state

جیا پردا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری - جیا پردا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کی عدالت نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق رکن پارلیمان جیا پردا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق رکن پارلیمان جیا پردا

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 6:27 PM IST

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں سماعت کے دوران عدالت سے غیر حاضر رہنے پر رامپور کی عدالت نے فلم اداکارہ اور سابق رکن پارلیمان جیا پردا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔ یہ معاملہ رامپور کی سوار تحصیل کا ہے۔ اس مقدمہ کی سماعت اے ڈی جے 6 رامپور کورٹ میں چل رہی ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بی جے پی رہنما جیا پردا کو سنہ 2019 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے تعلق سے رامپور عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

جیا پردا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

اترپردیش کی رامپور عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ کے خلاف سنہ 2019 کے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی خلاف ورزی کے معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق رکن پارلیمان جیا پردا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق رکن پارلیمان جیا پردا

واضح رہے کہ گزشتہ برس لوک سبھا انتخابات کے دوران جیا پردا کے خلاف ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

عام انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے رامپور پارلیمانی حلقے سے جیا پردا کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔ جبکہ اس معاملے میں جیا پردا کے میڈیا انچارج مصطفی خان کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جو ویڈیو کی گئی تھی وہ کافی پرانی تھی۔

انہوں کہا کہ جیا پردا کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں حاضر نہیں ہو سکیں، جس کی وجہ سے عدالت نے اب غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر جیا پردا عدالت میں ضرور پیش ہونگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.