ریاست اترپردیش کے شہر مئو کے صدر حلقے سے منتخب رکن اسمبلی مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری اور ان کے دو بھائی شرجیل رضا اور انور شہزاد کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان تینوں کے خلاف غیر قانونی طور پراپرٹی پر قبضہ کرنے کے الزام میں یہ غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا۔
ضلع غازی پور کے خصوصی جج گینگسٹر ایکٹ گورو کمار کی بینچ نے مختار انصاری کی اہلیہ اور ان کے دو بھائیوں کے غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 'مجرموں اور مافیاؤں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے تسلسل میں مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری اور اس کے بھائیوں شرجیل رضا اور انور شہزاد کے خلاف ضبط اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا'۔
اس کے علاوہ پولیس نے 'اس سلسلے میں غازی پور پولیس سٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان تینوں کے خلاف چارج شیٹ بھی درج کی تھی'۔
وہیں دوسری جانب شراب کی دکان خریدنے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں رضا اور شہزاد کے خلاف بھی علیٰحدہ چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں یوگی حکومت نے ریاست میں مختار انصاری سے تعلق رکھنے والی کروڑوں روپے کی مالیت کی غیر قانونی جائیداد کو ضبط کرلیا ہے، یا اسے مسمار کردیا گیا ہے۔