مہانگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے صدر شہاب الدین کی سربراہی میں سیکٹر 12 میں واقع پردرشنی پارک میں بھارت رتن آنجہانی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تمام مقررین نے اندرا گاندھی کی ملک کے لئے دی گئیں قربانیوں کو یاد کیا۔ صدر شہاب الدین نے اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی نے ملک کو جوڑنے کے لئے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔
شہاب الدین نے کہا کہ یہ اندرا گاندھی ہی تھیں جنہوں نے ہندوستان کی سرحدوں کو مضبوط کیا اور دنیا میں طاقتور ترین ہندوستان کی شناخت قائم کی۔
آج کے مقررین میں اے آئی سی سی دنیش اوانا، اے آئی سی سی راجکمار بھارتی، یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر، کسان کانگریس کے ضلعی صدر گوتم اوانا، نائب صدر للت اوانا، جنرل سکریٹری رضوان چودھری، جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ سندیپ سنگھ سسودیہ، محمد علی، بلاک صدر ادیے ویر یادو اور جاوید خان وغیرہ موجود تھے۔