ETV Bharat / state

Free Medical Camp: نوئیڈا: آٹو اور ای رکشہ چلانے والوں کے لیے ٹریفک پولیس کا مفت طبی کیمپ

اترپردیش کی نوئیڈا ٹریفک پولیس ( Noida Traffic Police) نے آٹو اور ای رکشہ چلانے والوں کے لیے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔ اس دوران ان ڈرائیوروں کی بی پی، ذیابطیس اور بینائی وغیرہ کی مفت جانچ کی گئی۔اس کیمپ میں کم سے کم 250 ڈرائیور کا طبی معائنہ کیا گیا۔

مفت طبی کیمپ
مفت طبی کیمپ
author img

By

Published : Nov 22, 2021, 7:52 PM IST

نوئیڈا ٹریفک پولیس ( Noida Traffic Police) نومبر ماہ کو روڈ سیفٹی ماہ( Road safety month) کے طور پر منا رہی ہے۔ اس تناظر میں اتر پردیش کی نوئیڈا ٹریفک پولیس نے فیلیکس اسپتال کے تعاون سے سیکٹر 37 میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔جس میں آٹو اور ای رکشہ چلانے والوں کی بڑی تعداد کا ٹیسٹ اور چیک اپ کیا گیا۔

ٹریفک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ سڑک کا زیادہ استعمال آٹو اور ای رکشہ والے کرتے ہیں۔ ان کے ہی طبی معائنہ کے لئے اس کیمپ کو لگایا گیا ہے۔ اس دوران ان ڈرائیوروں کی بی پی، ذیابطیس اور بینائی وغیرہ کی مفت جانچ کی گئی۔اس کیمپ میں کم سے کم 250 ڈرائیور کا طبی معائنہ کیا گیا۔

مفت طبی کیمپ

روڈ سیفٹی ماہ کے دوران ٹریفک انسپکٹر نوئیڈا آشوتوش سنگھ نے ڈرائیوروں اور آپریٹرز کو روڈ سیفٹی سے متعلقہ ضابطہ اور احتیاطی تدابیر وغیرہ سے متعارف کرایا اور سڑکوں پر محفوظ رہنے اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کی ترغیب دی اور حادثات سے بچنے کے بھی طریقہ بتائےگئے۔ جس کا مقصد ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا کر کے روڈ حادثات کو کم کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.