ETV Bharat / state

نوئیڈا :بند کمرے سے نوجوان لڑکا اور لڑکی کی لاش برآمد

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں ایک بند کمرے سے ایک نوجوان اور ایک لڑکی کی لاشیں ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ مقامی افراد نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی ۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔

نوجوان لڑکا اور لڑکی کی لاش برآمد
نوجوان لڑکا اور لڑکی کی لاش برآمد
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 8:17 PM IST

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا منگل کی سہ پہر کو ایک بند کمرے میں ایک نوجوان لڑکا اور ایک لڑکی کی لاشیں ملنے سے نوئیڈا میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ لوگوں نے پولیس کو اس واقعے سے آگاہ کیا۔ پولیس نے نوجوان اور خاتون کی لاشیں قبضہ میں لے لی ہے۔ ابھی تک دونوں کے مابین تعلقات کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

لڑکا اور لڑکی کی لاش برآمد

نوئیڈا کے ایڈیشنل کمشنر لو کمار نے کا کہنا ہے کہ نوئیڈا پولیس اسٹیشن کے سیکٹر 49 میں واقع شورخہ گاؤں میں ایک خاتون کرائے کے کمرے میں رہتی تھی۔ خاتون نوئیڈا ہی میں ایک سیکیورٹی ایجنسی میں کام کرتی تھی۔ منگل کی صبح جب وہ اپنی نوکری پر نہیں گئی تو اسے سیکورٹی ایجنسی سے کال کی گئی۔ تاہم لڑکی نے کال کا جواب نہیں دیا۔ جس کے بعد سیکورٹی ایجنسی نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ۔

لو کمار نے بتایا کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس نے دیکھا کہ اس خاتون کے ساتھ ایک اور نوجوان کی لاش پڑی ہے۔ اس معاملے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے

پولیس نے بتایا کہ لڑکی اٹاوا کی رہنے والی ہے۔ اس کے کمرے میں پائے گئے نوجوان کی لاش کی شناخت فیروز آباد کے باشندہ کے طورپر کی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان نے پہلے لڑکی کو مارا اور پھر خودکشی کی۔ اب تک ان دونوں کے مابین کیا تعلق تھا اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس محلے کے لوگوں سے پوچھ گچھ کر ہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.