ETV Bharat / state

آلودگی کی وجہ سے نوئیڈا کے اسکول بند

آلودگی اور خراب موسم کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے نوئیڈا کے اسکولوں کو دو دنوں کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

author img

By

Published : Nov 3, 2019, 12:53 PM IST

آلودگی کی وجہ سے نوئیڈا کے اسکول بند

ریاست اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کے ڈی ایم کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ آلودگی کو دیکھتے ہوئے چار اور پانچ نومبر کو نوئیڈا کے سبھی پرائیویٹ اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔

ضلع انتظامیہ نے بچوں کی صحت کو دھیان میں رکھتے ہوئے کلاس 12ویں تک کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
آج صبح بھی نوئیڈا کا ایئر کوالیٹی انڈیکس 667 رہا۔ جو خطرناک زمرے میں آتا ہے۔

آلودگی کی وجہ سے نوئیڈا کے اسکول بند
آلودگی کی وجہ سے نوئیڈا کے اسکول بند

دیوالی کے بعد سے ہی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں آلودگی کی وجہ سے ایئر کوالیٹی بہت خراب زمرے میں ہے۔ ہوا کا معیار خراب ہونے کی وجہ سے والدین بھی اسکول بند کرنے کی مانگ کر رہے تھے۔

اسکول میں گذشتہ ایک ہفتہ سے آؤٹ ڈور اکیویٹی تقریباً بند تھی۔
ہفتہ ۔ اتوار کی چھٹی کےبعد ضلع انتظامیہ نے ٓآئندہ دو دنوں کے لیے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آ ٓلودگی کی وجہ سے حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔ آس پاس پر دھند کی گہری چادر چھائی ہوئی ہے۔
آلودگی اور خراب ایئر کوالیٹی کی وجہ سے سپریم کورٹ پینل نے دہلی میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ آلودگی کی سطح کو دیکھتے ہوئے دہلی میں پہلے ہی 5 نومبر تک کے لیے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔

دہلی این سی آر میں موسم کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرو ں نے بھی دل، سانس ، دمہ جیسی بیماریوں کے مریضوں کے لیے ہدایت دی ہے۔
آلودگی کے خطرناک سطح کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے صبح کی سیر اور بچوں نے شام کو کھیل کود کو بند کر رکھا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.