ETV Bharat / state

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات - CM ATISHI MEETS PM MODI

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے بطور وزیر اعلی پہلی بار وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ وہ دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔

وزیر اعلیٰ آتشی نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی
وزیر اعلیٰ آتشی نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی (X@PMOIndia)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2024, 5:03 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی بننے کے بعد آتشی نے آج پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ ایک رسمی ملاقات بتائی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی تھی۔

میٹنگ کے بعد، وزیر اعلی نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، میں دارالحکومت کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان مکمل تعاون کی امید کرتی ہوں۔

دراصل، آتشی نے 21 ستمبر کو دہلی کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ وہ دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اب تک دہلی کی تینوں خواتین وزرائے اعلیٰ میں سب سے کم عمر خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے 21 ستمبر آتشی کو دہلی کے آٹھویں وزیر اعلی کے طور پر حلف دلایا۔ تاہم، ان کی مدت کار مختصر ہوگی کیونکہ قومی دارالحکومت میں آئندہ برس فروری میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

واضح رہے کہ مبینہ شراب گھوٹالہ میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے دو دن بعد پندرہ ستمبر کو کیجریوال عام آدمی پارٹی (آپ) کے ہیڈکوارٹر پہنچے تھے۔ پھر کیجریوال نے دو دن بعد استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اس وقت تک وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا جب تک عوام یہ فیصلہ نہیں کر دیتی کہ کیجریوال ایماندار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی

دہلی میں وزارت اعلی کے دفتر میں خالی کرسی پر تنازع
آتشی بنیں دہلی کی وزیراعلی، عمران حسین سمیت پانچ وزراء کی حلف برداری

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کہا کہ 'میں گھر گھر اور گلی گلی جاؤں گا اور جب تک عوام کا فیصلہ نہیں آتا، وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا۔ اس کے بعد سی ایم کے عہدے کے لیے آتشی کے نام کا اعلان کیا گیا۔ آتشی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.