نوئیڈا کے ایک مقامی اسکول کی بس جو غازی آباد کے اندرا پورم شاہراہ پر چلتی تھی اچانک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں کسی بچے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمام بچوں کو بس سے محفوظ اتار کر دوسرے بس کے ذریعے ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوئیڈا کے پرتھلا لنک روڈ کے قریب سروس روڈ پر ڈرائیور کافی تیز رفتار بس چلا رہا تھا کہ اچانک گائے سامنے آگئی جس سے ڈرائیور توازن کھو بیٹھا اور بس ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔