ETV Bharat / state

Noida Saras Mela: نوئیڈا سرس میلہ ختم، آخری دن خریداروں کا ہجوم - saras aajeevika mela 2022

مرکزی وزارت برائے دیہی ترقی Ministry of Rural Development کے زیر اہتمام سیکٹر 33A نوئیڈا اتر پردیش میں سرس آجیویکا میلہ Saras Aajeevika Mela ویں دن بمپر سیل کے ساتھ ختم ہوا۔

نوئیڈا سرس میلہ
نوئیڈا سرس میلہ
author img

By

Published : Mar 17, 2022, 5:14 PM IST

Updated : Apr 6, 2022, 2:42 PM IST

نوئیڈا میں مسلسل 17 دنوں تک جاری رہنے والے سرس میلے میں جہاں مختلف ریاستوں کے سیلف ہیلپ گروپس، نوئیڈا کے باشندوں کے رویے سے مطمئن تھے، وہیں نوئیڈا کے باشندوں نے ملک کی مختلف ریاستوں کی مصنوعات کو بھی پسند کیا۔ Noida Saras Mela Concludes

نوئیڈا سرس میلہ

واضح رہے کہ مرکزی وزارت برائے دیہی ترقی کا سرس میلہ دوسری بار نوئیڈا میں منعقد ہوا۔ اس سے قبل پہلا ایونٹ 2021 میں منعقد ہوا تھا جب کہ اس بار کا ایونٹ گذشتہ سال کے مقابلے زیادہ کامیاب رہا۔

میلے کے آخری دن پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق صبح سے ہی خواتین اور لڑکیوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی تھی۔

میلے میں خریداری کے ساتھ ساتھ چوکی حویلی اور فوڈ کورٹ کے ثقافتی پروگرام کے ساتھ ساتھ پکوان بھی توجہ کا مرکز تھے۔ اس میلے میں پورے ملک سے 130 اسٹالز لگائے گئے تھے جب کہ روزانہ کی بنیاد پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے رہے۔

سرس میلے میں زیادہ تر ہینڈلوم اور دستکاری کی مصنوعات فروخت ہوئیں جو پہلے دن سے لے کر آخری دن تک نوئیڈا کے باشندوں کی پسند رہی۔

اس کے علاوہ لوگوں نے مختلف ریاستوں کے مشہور پروڈکٹس کی بھی زبردست خریداری کی۔

17 دنوں تک جاری رہنے والے سرس میلے میں کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کرنے پر بھی پوری توجہ دی گئی۔

اس میلے کے اختتام پر مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی کے جوائنٹ سکریٹری نے سرس میلے میں سب سے زیادہ فروخت کرنے والے سیلف ہیلپ گروپس کو ایوارڈ دے کر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی سرس میلہ کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ میلہ لاک ڈاؤن کے باوجود کامیاب رہا۔

اس موقع پر مرکزی وزارت برائے دیہی ترقی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اور پنچایتی راج کے افسران بھی موجود تھے۔

Last Updated : Apr 6, 2022, 2:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.