ETV Bharat / state

نوئیڈا: غازی پور سرحد پر دھرنے میں سماج وادی کارکنان کی شرکت - نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی

اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے سابق ترجمان راگھویندر دبے نے کہا کہ مرکزی حکومت کسان مخالف قوانین کو فوری طور پر واپس لے۔ کھلے آسمان کے نیچے شدید سردی میں احتجاج کرتے ہوئے کئی کسانوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔ حکومت کو زرعی قوانین واپس لے لینا چاہئے۔

نوئیڈا: کسانوں کی حمایت میں سماج وادی کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 8:34 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے کسانوں کی حمایت میں زرعی قوانین کے خلاف غازی پور بارڈر پر جاری دھرنے میں شامل ہو کر احتجاج کیا۔

نوئیڈا: کسانوں کی حمایت میں سماج وادی کارکنان کا احتجاج
نوئیڈا: کسانوں کی حمایت میں سماج وادی کارکنان کا احتجاج

اس موقع پر ایس پی کے سابق ترجمان راگھویندر دبے نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کسان مخالف قوانین کو فوری طور پر واپس لے۔ کسان کھلے آسمان کے نیچے شدید سردی میں بھی دھرنے پر بیٹھے رہے اور کئی کسانوں نے اس تحریک میں اپنی جان گنوائی ہے۔ حکومت کو زرعی قوانین واپس لے لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو ٹریکٹر ٹرالی پریڈ کے پس پردہ سماج دشمن عناصر کی جانب سے کسانوں کی تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ شرپسندوں کی نشاندہی کر ان کے خلاف کارروائی کرے اور انتقام کے جذبے سے کسانوں کو ہراساں کرنے سے گریز کرے ورنہ کسانوں کے آنسوں کے ایک ایک قطرہ کا حکومت کو حساب دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں: حامد انصاری

اس موقع پر ایس پی رہنما دیویندر اوانہ نے کہا کہ زرعی ملک میں کسانوں کے ساتھ سوتیلا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.