اترپردیش نوئیڈا کے سماج وادی پارٹی ضلع دیہی صدر مہیندر یادو کی قیادت میں سینکڑوں ایس پی کارکنان ہرولہ بارات گھر میں چل رہے دھرنے میں شامل ہو کر کسانوں کی حمایت کی۔
کارکنان نے اتھارٹی اور انتظامیہ کی من مانی کے خلاف نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر ضلعی صدر دیہی مہندر یادو نے کہا کہ اتھارٹی اور سرکاری انتظامیہ کسانوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ انصاف مانگنے پر جھوٹے مقدمات درج کرکے کسانوں کو قید کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی اس ناانصافی کے خلاف سماج وادی پارٹی کسانوں کی حمایت میں جدوجہد کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:جوہر یونیورسٹی اراضی کا قبضہ لینے پہنچے تحصیلدار خالی ہاتھ واپس لوٹے
اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری اور ترجمان راگھویندر دوبے نے کہا کہ کسانوں کو جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے سے روکنا جمہوریت کا قتل ہے۔ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے اترپردیش کی یوگی حکومت ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کررہی ہے۔
انتظامیہ کو کسانوں سے غیر مشروط بات کرکے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدام کرنا چاہیے۔اس موقع پر سینئر رہنما ستپال یادو، نائب صدر پھول سنگھ یادو ، مکیش بالمیکی ، ببلو چوہان ، تسلیم خان ، اومیر بنسل ، ونود یادو ، دیویندر آوانا ، جگت چودھری ، ستپال نگر ، ہرالال یادو ، سنجے تیاگی ، رنکو یادو ، کلدیپ یادو، رامپت یادو اور محسن سیفی وغیرہ شامل تھے۔