ETV Bharat / state

نوئیڈا: اعظم خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ - اترپردیش کی خبریں

سماج وادی رہنماؤں نے کہا کہ سوامی اسٹین کی طرح اعظم خان کو بھی جیل میں قتل کرنے کی سازش رچی جاسکتی ہے۔ اعظم خان کئی امراض میں مبتلا ہیں پھر بھی انہیں جیل میں قید کرکے رکھا گیا ہے۔

نوئیڈا: اعظم خان کی رہائی کےلیےاحتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 4:12 PM IST

سماج وادی پارٹی کے قد آور رہنما، پارٹی کا مسلم چہرہ اور ملائم سنگھ کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ خان کی رہائی کے لئے نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے اترپردیش کے گورنر کے نام سٹی مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا۔

شدید بارش کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کے رہنما اور کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے سیکٹر 19 سٹی مجسٹریٹ دفتر پہنچے۔

نوئیڈا: اعظم خان کی رہائی کےلیےاحتجاجی مظاہرہ

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے رکن پارلیمان اعظم خان کے خلاف کئی کیسز درج کیے گئے ہیں اور یوگی حکومت نے اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ خان کو جیل میں بند کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: گاڑی چوری کے الزام میں ایتھلٹ اور پہلوان گرفتار

سماج وادی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کا طریقہ کار غیر جمہوری ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سوامی اسٹین کی طرح اعظم خان کو بھی جیل میں قتل کرنے کی سازش رچی جاسکتی ہے۔ اعظم خان کئی امراض میں مبتلا ہیں پھر بھی انہیں جیل میں قید کرکے رکھا گیا ہے۔

ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اعظم خان کو فوری رہا کیا جائے۔ لیکن یہ بھی سچائی ہے کہ اعظم خان کے لئے سماج وادی پارٹی کی جانب سے اس سے قبل کوئی بڑی تحریک نہیں چلائی گئی تھی ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا، لیکن الیکشن قریب آرہا ہے ایسے میں سماج وادی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو اعظم خان یاد آہی گئے۔

سماج وادی رہنماؤں میں یوگی حکومت کے خلاف شدید غصہ اور ناراضگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت نفرت اور انتقام کی سیاست کررہی ہے۔ اسی کے نتیجے میں بزرگ رہنما کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر دیویندر سنگھ اوانا، نریندر شرما، سنی گرجر، سید آفاق، کنور نادر خان، محمد تسلیم، رام ویر یادو، چرن سنگھ راجپوت، بابو پردھان، ہیرا یادو، راگھویندر دوبے، محسن خان، ممتاز انصاری، دیپک چاولہ، راہل اوانا، گورو یادو، نوشاد عالم، راہل تیاگی، ببو یادو، ونود یادو اور چنٹو تیاگی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.