ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav on Fake Encounters اکھلیش یادو کا نوئیڈا پولیس پر فرضی انکاؤنٹر کا الزام - سربراہ اکھلیش یادو

نوئیڈا کے سیکٹر 63 میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوئیڈا پولیس پر فرضی انکاؤنٹر کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و زیادتی کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔ ضرورت پڑی تو ہم جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔ Noida Police Is Doing Fake Encounter

اکھلیش یادو کا نوئیڈا پولیس پر فرضی انکاؤنٹر کا الزام

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 3:14 PM IST

اکھلیش یادو کا نوئیڈا پولیس پر فرضی انکاؤنٹر کا الزام

نوئیڈا :اترپردیش کے نوئیڈا ضلع کے سیکٹر 63 میں سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے واجد پور میں سماجی کارکن راج پال یادو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اکھلیش یادو نے سیکٹر 63 میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھایا۔ جلسہ عام میں سماج وادی پارٹی کے سینکڑوں کارکن اور عہدیدار موجود تھے۔ نوئیڈا میں ہو رہے مسلسل انکاؤنٹر پر اکھلیش یادو نے کہا کہ امن و امان میں کوئی بہتری نہیں آ رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ واہ واہی کے لیے جعلی انکاؤنٹر کرائے جا رہے ہیں۔ وقت آنے پر یہ فرضی انکاؤنٹر کرنے والے تمام پولیس والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

نوئیڈا کے ایشوز پر بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے اس شہر کو آباد کرنے میں سب سے بڑا تعاون دیا ہے۔ ایس پی نے یہاں بڑی بڑی کمپنیاں اور میٹرو قائم کی ہیں، لیکن اس کا افتتاح اقتدار میں بیٹھی پارٹیوں نے کیا۔ اگر اس وقت اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت ہوتی تو نوئیڈا کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوتی۔ یہاں کے مکین بلڈر کو ادائیگی کرنے کے باوجود اپنا فلیٹ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ حکومت ہر معاملے پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔

سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ میں اسمبلی اجلاس چھوڑ کر کر آیا ہوں۔ آپ نے گورنر کا خطاب بھی سنا اور پڑھا ہوگا۔ پتہ نہیں کہاں سے بی جے پی والے ایک کھرب کی معیشت رٹ کر آئے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ممکن ہے۔ جاپان، ارجنٹائن، امریکہ، پتہ نہیں کہاں کہاں گئے۔ ہم نے سوچا کہ کچھ لے آئیں گے۔ اب مجھے معلوم ہوا کہ نہ وہ کچھ لینے گئے نہ دینے۔ وہ صرف دعوت دینے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جب بھی حکومت میں آئیں گے ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے گی اور اس کی بنیاد پر تمام طبقات کی ترقی ہوگی تب ہی سب کی حقیقی ترقی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:Akhilesh Yadav Slams Yogi Govt جب سوئمنگ پول میں پانی نہیں دے سکتے تو داخلہ کیوں، اکھلیش

واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نوئیڈا کے واجد پور میں آنجہانی سماجی کارکن راج پال یادو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اکھلیش یادو نے سیکٹر 63 میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھائے ہیں۔ جلسہ عام میں سماج وادی پارٹی کے سینکڑوں کارکن اور عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.