ETV Bharat / state

نوئیڈا کے رکن اسمبلی کو اپنے اسپتالوں پر بھروسہ نہیں - noida hospital

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ کے بیٹے پنکج سنگھ کورونا سے متاثرہ پائے گئے ہیں جس کے بعد انہیں نوئیڈا کے اسپتالوں کے بجائے دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

نوئیڈا کے رکن اسمبلی کو اپنے اسپتالوں پر بھروسہ نہیں

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 7:22 PM IST

نوئیڈا کے سرکاری اسپتالوں کی تعریف کرنے والے نوئیڈا کے بی جے پی رہنماؤں کو بھی ان اسپتالوں پر اعتماد نہیں ہے۔

نوئیڈا کے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ کے بیٹے پنکج سنگھ کورونا سے متاثرہ ہیں۔ انہوں نے نوئیڈا کے اسپتالوں میں داخل ہونے کے بجائے دہلی کے ایمس کا رخ کیا اور وہاں داخل ہو گئے ہیں۔ وہ نوئیڈا کے سیکٹر 39 میں واقع اسپیشل کووڈ اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔جس اسپتال کو وزیر اعلیٰ یوگی نے مغربی اترپردیش کا سب سے بہترین اسپتال قرار دیا تھا۔

سرکار نے کروڑوں روپے کے اخراجات سے اس اسپتال کو مکمل کیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس اسپتال کے سی ایم او نے خود اپنا علاج پرائیویٹ فورٹیز اسپتال میں کرایا تھا جبکہ دادری کے رکن اسمبلی نے کیلاش میں اپنا علاج کرایا۔ ان کے اقدامات سرکاری اسپتالوں پر سوالیہ نشان کھڑے کر رہے ہیں، ساتھ میں عوامی نمائندوں کی ترجیحات سے بھی عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.