اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں یونین پبلک سروس کمیشن نئی دہلی کی جانب سے اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ سول سروس پری امتحان 2021 کی کامیاب تکمیل کے مقصد سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فینانس اینڈ ریونیو / کوآرڈینیٹنگ سپروائزر یونین پبلک سروس کمیشن سول سروسز (پری) امتحان 2021 وندیتا شریواستو نے اس میٹنگ کی صدارت کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام مقامی افسران کو ہدایت کی کہ یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق امتحان کی تمام تیاریاں وقت پر مکمل کی جائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیشن کے امتحانات کے منصفانہ اور خوش اسلوبی سے کرانے میں لوکل انسپکٹنگ آفیسر کا اہم کردار ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ دی گئی، تمام ہدایات کا مطالعہ کرکے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں۔ اس اہم اجلاس میں معائنہ کرنے والے افسران اور کمیشن کے نامزد کردہ افسران نے شرکت کی۔