اتر پردیش حکومت اور نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج (Protest Against Noida Authority) کرنے والے نوئیڈا کے کسانوں کا رویہ سخت ہوتا جا رہا ہے۔ کسانون کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کی یوگی حکومت (Yogi Government) میں کسان بہت پریشان ہیں۔'
کسانوں نے اتوار کو نوئیڈا میڈیا کلب (Noida Media Club) میں اعلان کیا کہ وہ پیر کو رکن اسمبلی پنکج سنگھ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کریں گے۔ اس کے بعد بھی اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو کسان وزیر اعلیٰ کے ضلع میں پہنچنے پر ان کا بھی گھیراؤ کریں گے۔'
واضح رہے کہ نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا احتجاج یکم ستمبر سے جاری ہے۔ اس دوران کسانوں کے خلاف کئی مقدمات بھی درج کیے گئے اور 103 کسانوں کو جیل بھی بھیجا گیا۔ پھر بھی کسانوں کی تحریک جاری ہے اور کسی بھی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔
کسانوں کی تحریک کی قیادت کرنے والے بھارتیہ کسان پریشد کے صدر سکھویر خلیفہ نے کہا کہ 'اتھارٹی کسانوں کو ان کے گھر چھین کر بے گھر کر رہی ہے، ان کی اپنی زمین کا مالک بھی اتھارٹی بن گیا ہے۔ یکم ستمبر سے دھرنا دے رہے ہیں، لیکن اس کا کوئی سود مند نتیجہ نہیں نکلا۔ حکومت اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں:
بھارتیہ کسان پریشد کے قومی صدر سکھبیر خلیفہ نے کہا کہ 'وہ احتجاج جاری رکھیں گے اور عوامی نمائندوں کے گھیراؤ کی تیاری کریں گے۔ نمائندوں نے ساتھ ہی کہا کہ 'رکن اسمبلی پنکج سنگھ کے رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔اب کسان کسی قیمت پر اپنے حقوق اور مطالبات منوائے بغیر لوٹنے والے نہیں ہیں۔'