صحت سے متعلق یہ میلے نوئیڈا میں 18 سے 23 اپریل کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔ ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی فلاحی اسکیمز کے بارے میں معلومات سبھی تک آسانی سے پہنچ سکتی ہے۔ اس کے لیے میلوں میں صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں اسٹال لگا کر تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
گوتم بدھ نگر کے تمام بلاک لیول ہیلتھ یونٹس میں 18 سے 23 اپریل تک بلاک لیول ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں محکمہ صحت کی جانب سے زچہ و بچہ کی صحت، خاندانی بہبود، متعدی اور غیر متعدی امراض سے متعلق خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اسٹال لگا کر اور آنکھ ، بہرے پن اور منہ کی صحت سے متعلق معائنہ اور طبی مشورے فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس کے ساتھ صحت میلوں میں دیگر متعلقہ محکموں میں محکمہ خوراک، یوتھ پروگرام اور کھیل کا محکمہ، محکمہ آیوش، محکمہ تعلیم، محکمہ ثقافت، خواتین اور بچوں کی بہبود کا محکمہ، دیہی اور شہری ترقی کا محکمہ، دیویانگ بہبود کا محکمہ اور آیوشمان بھارت پردھان منتری جن اروگیہ اسکیم شامل ہیں۔ ریاستی ایجنسی برائے جامع صحت بیمہ اسکیم اسٹال لگا کر عام شہریوں کو ان کے متعلقہ محکموں میں چلائی جانے والی عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرے گی، تاکہ ہر اہل مستفید ریاستی حکومت کی فلاح و بہبود کے فوائد تک پہنچ سکے۔