نوئیڈا بس ڈپو آمدنی کے معاملہ میں اتر پردیش کے تمام بس ڈپو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فروری کے مہینے میں نوئیڈا بس ڈپو کو 9 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس وقت اترپردیش میں روڈ ویز کے مجموعی 119 بس ڈپو ہیں، جن میں نوئیڈا بس ڈپو آمدنی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہا۔
Noida’s Morna Topped Bus Depot Rankings in a Year
نوئیڈا بس ڈپو کے اے آر ایم ایم پی سنگھ نے کہا کہ اس وقت نوئیڈا بس ڈپو میں 160 بسیں چل رہی ہیں۔ فروری 2022 میں نوئیڈا بس ڈپو کو 9 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال فروری میں تقریباً 5 کروڑ کی آمدنی ہوئی تھی۔ یہ نوئیڈا بس ڈپو کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ ڈپو سے لکھنؤ، بہرائچ، سلطان پور اور ایودھیا کے لیے روزانہ بسیں چلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس ہولی کے موقع پر نوئیڈا بس ڈپو سے تمام روٹس پر بسیں چلیں گی۔ اس ہولی پر ہم تمام راستوں پر بسیں چلا کر لوگوں کو ان کے منزل مقصود پہنچانے کے بس ڈپو کے ذمہ داران پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوئیڈا بس ڈپو سے ہولی کے موقع پر مسافروں کے لیے خصوصی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ اب مسافر نوئیڈا بس ڈپو سے پوری بس بک کر کے بھی لے جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے کم از کم ایک بس میں 54مسافروں کو ایک ساتھ بس بک کرانی ہو گی۔
نریش پال سنگھ نے کہا کہ ہولی کے دوران کسی ڈرائیور، آپریٹر اور ورکشاپ کے کارکنوں کو 10 دن کی چھٹی نہیں دی جائے گی۔ تمام چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں گی۔ غازی آباد کے کوشامبی ڈپو کی بسیں الیکشن میں لگی ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ڈپو سے لکھنؤ کے لیے 16 سے 20 اور بریلی کے لیے 7 سے 8 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:E Buses at Muradnagar Route: مسافروں کو راحت، مراد نگر روٹ پر ای بسیز کا آغاز
انہوں نے مزید کہا کہ کہ میرٹھ ایکسپریس وے کے روٹ پر 10 بسیں چلائی جارہی ہیں۔ ہر بس میں مسافروں کی اچھی خاصی تعداد ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس روٹ پر 2 سے 3 بسیں چلانے کا منصوبہ ہے۔