ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس نے پنچایت انتخابات کی بحالی کا مطالبہ کیا - بد عنوانی

سوویندر اوانہ نے کہا کہ یوپی میں اقتدار میں آنے والی حکومتوں نے منظم طریقہ سے پنچایت راج کو ختم کرکے بد عنوانی کو فروغ دینے کا کام کیا ہے۔

کانگریس نے پنچایت انتخابات کی بحالی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 5:25 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں پنچایتی انتخابات کی بحالی اور دیہی علاقے، ذات اور کالونیوں کے مسائل کے حوالے سے سٹی مجسٹریٹ آفس سیکٹر 19 کے پاس احتجاج مںظم کیا۔اس موقع پر کانگریس رہنما اور کارکنان نے سٹی میجسٹریٹ کو ایک یادداشت پیش کی۔

کانگریس نے پنچایت انتخابات کی بحالی کا مطالبہ کیا

پنچایتی راج کمیٹی کے صدر سوویندر اوانا اور نوئیڈا مہا نگر کانگریس کمیٹی کے صدر شہاب الدین کی قیادت میں کانگریس نے اپنا احتجاج درج کروایا۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا میں لوہیا واہنی کا اہم اجلاس

سوویندر اوانہ نے کہا کہ یوپی میں اقتدار میں آنے والی حکومتوں نے منظم طریقہ سے پنچایت راج کو ختم کرکے بد عنوانی کو فروغ دینے کا کام کیا ہے۔ نوئیڈا شہر کے گاؤں کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔اور نوئیڈا کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی یہاں کے عوام کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔

اس دوران نعرہ بازی کرتے ہوئے کانگریس کارکن سیکٹر 19 سے آگے بھی جانا چاہتے تھے، لیکن پولیس نے انھیں وہیں روک دیا۔اس دوران مکیش یادو،رضوان چودھری،ادے ویر،جتیندر امباوت،جاوید خان،للت اوانا، حثمت رانا وغیرہ موجود تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.