ETV Bharat / state

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا غیر منطقی پیغام - نوئیڈا میں بیڈز اور آکسیجن کی کمی

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک کی تمام ریاستوں کے ہسپتالوں میں کہیں بیڈ کی کمی کے سبب مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو کہیں آکسیجن کی کمی سے زیر علاج مریضوں کی موت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما کا کہنا ہے کہ آپ بیڈ، آکسیجن، وینٹی لیٹر اور انجکشن کے پیچھے نہ دوڑیں بلکہ ہوم آئسولیشن میں اپنا علاج کریں۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا غیر منطقی پیغام

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 6:56 AM IST

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں بھی کورونا کی دوسری لہر کے سبب نئے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک کی تمام ریاستوں کے ہسپتالوں میں کہیں بیڈ کی کمی کے سبب مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو کہیں آکسیجن کی کمی سے زیر علاج مریضوں کی موت میں اضافہ ہورہا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا غیر منطقی پیغام

بتایا جا رہا ہے کہ نوئیڈا میں بیڈز اور آکسیجن کی کمی ہے۔ مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں مقامی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما کا کہنا ہے کہ آپ بیڈ، آکسیجن، وینٹی لیٹر اور انجکشن کے پیچھے نہ دوڑیں بلکہ ہوم آئسولیشن میں اپنا علاج کریں۔

شدید تنقید اور نکتہ چینی کے بعد نوئیڈا کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ یہاں بھی انہوں نے اپنا منطق پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہوم آئسولیشن میں اپنا علاج کریں۔ غیر ضروری طور سے ہسپتال میں بیڈ، آکسیجن، وینٹی لیٹر، ریمڈے سیویر انجیکشن کے پیچھے نہ بھاگیں۔ آکسیجن کہاں، کب، کس کو کتنی ضرورت ہے یہ آپ طے نہیں کر سکتے۔ یہ ڈاکٹروں پر چھوڑ دیں۔ سرکار کام کر رہی ہے جلدی حالات معمول پر آجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.