ETV Bharat / state

Kunwar Brijesh Singh Noida Visit 'نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتر پردیش کا گروتھ انجن بننے جارہا ہے' - اتر پردیش کے محکمہ تعمیرات عامہ

وزیر مملکت اور ضلع کے انچارج کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ حال ہی میں لکھنؤ میں منعقدہ گلوبل انویسٹرس سمٹ نے عالمی سطح پر اتر پردیش کی شبیہ کو بلند کیا ہے۔ یہ سب وزیر اعظم نریندر مودی کی موثر سمت اور ریاست کے کامیاب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ Noida And Greater Noida Will Be The Growth Engine

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتر پردیش کا گروتھ انجن بننے جارہا ہے

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 7:45 PM IST

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتر پردیش کا گروتھ انجن بننے جارہا ہے

نوئیڈا: اتر پردیش کے محکمہ تعمیرات عامہ کے انچارج وزیر کنور برجیش سنگھ آج کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انچارج وزیر نے کہا کہ گلوبل انوسٹرس سمٹ کی کامیابی کے بعد ریاستی حکومت نے ہر ضلع میں جاکر اس کی کامیابی کے بارے میں جانکاری دینے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل انویسٹرس سمٹ کے دوران اتر پردیش میں کل 19250 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں اور 33 لاکھ 52 ہزار 553 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اس سے ریاست میں تقریباً 95 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست کی کل سرمایہ کاری میں گوتم بدھ نگر ضلع کا حصہ 26.52 فیصد ہے۔اس میں نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا بڑا رول ہے۔ اس کے لئے انہوں نے تینوں اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور دیگر افسران اور ضلع کے مختلف محکموں کے افسران کے کردار کو سراہا۔ وزیر انچارج نے کہا کہ ضلع میں کل 889356.61 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ تمام اسکیموں کے زمین پر آنے کے بعد یہاں تقریباً 2384766 لوگوں کو روزگار ملے گا۔ سنگھ نے کہا کہ جہاں اتر پردیش ملک کا گروتھ انجن بننے جا رہا ہے، وہیں نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتر پردیش کا گروتھ انجن ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Noida Saras Mela 2023 مرکزی اور ریاستی وزرا کی سرس آجیوکا میلے میں شرکت
انچارج وزیر نے کہا کہ تمام اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ سرمایہ کاری کی تجاویز پر عمل درآمد اور نگرانی کی جا سکے۔ جس کا سلسلہ براہ راست چیف سیکرٹری سے جڑا ہوا ہے۔ تاکہ سرمایہ کاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران انچارج وزیر نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے مغربی اتر پردیش بالخصوص گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی شبیہ ایک مافیا اور اغوا کی صنعت کی تھی۔ لیکن سال 2017 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کے علاوہ مغربی اتر پردیش کا منظر نامہ بدل گیا ہے۔ اب یہ علاقہ صنعتوں کے لئے جانا جاتا ہے اور یہ علاقہ تاجروں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ یہاں ہونے والے ترقیاتی کام خود اپنی کہانی بیان کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.