ETV Bharat / state

نوئیڈا: غازی آباد میں فضائی آلودگی خطرناک زمرے میں - नोएडा: गाजियाबाद में वायु प्रदूषण खतरनाक श्रेणी में

جب پٹاخوں پر پابندی تھی تو لوگوں تک پہنچے کیسے۔ اس کے بعد این سی آر کی حالت اتنی سنگین ہوگئی ہے کہ جس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا۔ ہوا کے معیار کا میٹر بھی مکمل طور پر AQI کی پیمائش نہیں کرسکا ہے۔ پورے ملک میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی غازی آباد اور نوئیڈا میں پائی گئی ہے۔

نوئیڈا ،غازی آباد میں فضائی آلودگی خطرناک زمرے میں
نوئیڈا ،غازی آباد میں فضائی آلودگی خطرناک زمرے میںنوئیڈا ،غازی آباد میں فضائی آلودگی خطرناک زمرے میں
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 12:42 PM IST

اس بار دہلی میں دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔ لیکن اس کا کوئی اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔ نہ پولیس روک سکی اور نہ ہی کہیں اس کا اثر دکھا اور نہ ہی عوام میں شعور پیدا ہوا۔ لوگوں نے بےخوف پٹاخے چھوڑے۔ سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ جب پٹاخوں پر پابندی تھی تو لوگوں تک پہنچے کیسے۔ اس کے بعد این سی آر کی حالت اتنی سنگین ہوگئی ہے کہ جس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا۔ ہوا کے معیار کا میٹر بھی مکمل طور پر AQI کی پیمائش نہیں کرسکا ہے۔ پورے ملک میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی غازی آباد اور نوئیڈا میں پائی گئی ہے۔

دیوالی پر فضائی آلودگی نہ بڑھنے کو یقینی بنانے کی تمام کاغذی کوششیں کی گئیں لیکن ان کوششوں کا نتیجہ صفر رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے پٹاخوں پر پابندی کے باوجود این سی آر میں سب سے زیادہ پٹاخے پھٹے ہیں۔ حالت حد درجہ خراب ہیں۔
این سی آر کے علاقوں میں فضائی آلودگی انتہائی خراب ہے۔ غازی آباد اور نوئیڈا کی حالت انتہائی نازک ہے، جہاں یہ AQI (ایئر کوالٹی انڈیکس) سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔

ہوا کا معیار 999 تک پہنچا:
غازی آباد میں کل شام سے فضائی آلودگی بڑھنے لگی۔ گزشتہ رات سے ہوا کا معیار 999 پر ہے اور اب بھی۔ اس کے علاوہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی ہوا کا معیار بھی جمعہ کی صبح 999 پر پایا گیا ہے۔ جو سنگین زمرے اعلیٰ سطح کا بھی دوگنا ہے۔

دیوالی کے موقع پر فضائی آلودگی کا اتنا بڑھ جانا اپنے آپ میں بہت سنگین معاملہ ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فضائی آلودگی کو ناپنے کا پیمانہ 999 تک میٹر ہے۔ اگر پیمانہ اس سے بھی زیادہ ہوتا تو فضائی آلودگی اور بھی زیادہ دکھائی دے سکتی تھی۔ یہ نہ صرف نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا بلکہ پورے این سی آر کے لیے بہت پریشان کن معاملات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.