ابھی بھی لاک ڈاؤن میں سڑکوں اور ریل کی پٹریوں پر مزدوروں کی بڑی تعداد نظر آتی ہے۔ مزدور اپنے گھر والوں کے ساتھ پیدل گھر جا رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر حکومت نے بہت ساری مزدور ٹرینوں اور بسوں کے انتظامات کیے ہیں لیکن انتظامات ناکافی ثابت ہورہے ہیں۔
اس کے پیش نظر ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں غیر مقامی مزدوروں کے لیے انتظامیہ نے ایک لنک جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے ایک لنک دے کر اسے پُر کرنے کو کہا ہے۔
اس سلسلے میں ڈی ایم آفس کی جانب سے 16 مئی کو ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق 'گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ نے حکومت کی ہدایت پر ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اس کے تحت ضلع میں پھنسے اترپردیش کے دوسرے اضلاع کے مہاجر مزدور، یومیہ اجرت مزدور اور دیگر مزدوروں کو ان کے گھر بھیج دیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے ایک لنک https://Tinyurl.Com/Prasasi-Shramik-UP جاری کیا ہے۔ جو بھی اپنے آبائی ضلع جانا چاہتا ہے اس لنک پر اپنی معلومات کو پُر کرے اور ضلع انتظامیہ کو آگاہ کرے۔ اس کے بعد انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے آبائی ضلع کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔
اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے ضلع میں مقیم تارکین وطن مزدوروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ پیدل یا کسی اور طرح سے اپنے ضلع جانے کی کوشش نہ کریں۔ ایسا کرنے سے کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے نہیں روکا جاسکتا ہے۔
اس خط کو نوئیڈا کے بی جے پی رکن اسمبلی پنکج سنگھ نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔
پنکج سنگھ نے لکھا ہے کہ 'گوتم بود نگر کے تمام تارکین وطن مزدوروں اور مزدوروں سے درخواست ہے کہ جو بھی اپنے آبائی ضلع جانا چاہتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے دئے گئے لنک کو پر کر لیں۔'