ETV Bharat / state

'لکھیم پور کھیری میں اب کوئی بھی کوورونا وائرس سے متاثر نہیں'

اتر پردیش میں اب تک کووڈ-19 سے 849 افراد متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 3:28 PM IST

اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کورونا وائرس متاثرہ تین مریضوں کی رپورٹ آج منفی آئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایس کے سنگھ نے یہاں بتایا 'ضلع میں گذشتہ 14مارچ کے بعد 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ایک مریض کو پہلے ہی کورونا سے نجات مل چکی ہے جبکہ بقیہ تین افراد کی جانچ رپورٹ آج منفی آئی ہے'۔

انہوں نے بتایا 'صبح 61 افراد کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہے اس میں سبھی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان نمونوں میں مثبت پائے گئے تین افراد کی رپورٹ بھی شامل ہے'۔

انہوں نے کہا ' اس وقت لکھیم پور کھیری میں کوئی بھی کورونا متاثر مریض نہیں ہے'۔

اتر پردیش میں اب تک کووڈ-19 سے 849 افراد متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں آج ایک رپورٹ سامنے آئی ہے کہ ملک کے دارالحکومت دہلی، ریاست مہاراشٹرہ اور تلنگانہ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین ہیں.

مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے اب تک 3 ہزار 323 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 201 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں ملک بھر میں کووڈ-19 سے متاثرین کی تعداد 14 ہزار 378 افراد سے تجاوذ کر گئی ہے جبکہ 480 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کووڈ-19 سے اب تک 22 لاکھ 40 ہزار 191 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 53 ہزار 822 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.