ریاست اتر پردیش کے مئو ضلع میں بُنکروں کی بجلی سبسڈی ختم کئے جانے کے اترپردیش حکومت کے فیصلے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ بُنکر رہنماؤں نے اس معاملہ میں ضلع انتظامیہ سے سخت اعتراض جتایا ہے۔
بُنکروں نے اج ضلع مجسٹریٹ، چندر پرکاش ترپاٹھی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی مشکلات سے واقف کرایا۔
واضح رہے کہ اتر پردیش حکومت نے بُنکروں کو 72 ماہانہ فکس ریٹ پر بجلی فراہم کی تھی۔ موجودہ یوگی حکومت نے یکم جنوری سے فلیٹ ریٹ کو ختم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ اب بُنکروں کو بھی عام صارفین کی طرح بجلی کا بل ادا کرنا ہوگا۔ بنکر رہنماؤں نے اسے جانبدارانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔