ETV Bharat / state

لکھنؤ: لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے رمضان کی رونقیں غائب

author img

By

Published : May 12, 2021, 4:10 PM IST

عید کے چند روز پہلے شہر کے بازاروں میں تاحد نگاہ بھیڑ ہی نظر آتی تھی لیکن اس بار ہر جانب خاموشی ہے۔ دکان بازار بند ہیں اور عوام گھروں میں قید ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نوابی شہر لکھنؤ میں رمضان کی وہ رونقیں دیکھنے کو نہیں ملیں جو سابقہ سالوں میں ہوا کرتی تھیں۔

لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے رمضان کی رونقیں غائب

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں وبائی امراض سے کاروبار متاثر ہوا ہے، بازار بند ہونے سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور ضرورت مندوں کو چیزیں ملنا مشکل ہو گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران دکاندار محمد نعمان نے بتایا کہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے ہمارا بہت نقصان ہوا ہے لیکن کورونا کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری بھی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال عید کے چند روز پہلے ڈی ایم ابھیشیک پرکاش نے دکانداروں کو راحت دیتے ہوئے کچھ شرائط کے ساتھ چھوٹ دی تھی لیکن اس بار کوئی راحت نہیں ملی۔ معلوم رہے کہ گزشتہ سال ایک دن بائیں طرف کی اور دوسرے دن دائیں طرف کی دکان کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

رمضان کے آخری عشرے میں شہر کے امین آباد، چوک، اکبری گیٹ میں پیدل چلنا دشوار ہوتا تھا لیکن اب ہر جانب سناٹہ چھایا ہے۔ یہ ضرور ہے کہ چند دکانیں کھجور اور فینی کی نظر آ جاتی ہیں۔ اکبری گیٹ میں بریانی اور نلی نہاری کھانے والوں کی قطاریں دیر رات تک لگتی تھی لیکن اب سبھی ہوٹل بند ہیں۔

شہر کے علماء کرام نے بھی مسلمانوں سے عید سادگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔ مسلمانوں نے عہد کر لیا ہے کہ اس بار عید انشاءاللہ سادگی کے ساتھ منائی جائے گی کیونکہ کورونا وائرس سے بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات ہوئی ہیں، ایسے میں خوشیاں منانے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.