ملک میں جہاں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے وہیں دوسری جانب ریاست کیرلا اور مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے معاملے سامنے آ رہے ہیں جس کے سبب دیگر ریاستوں سے آنے والوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ احتیاط کے طور پر ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر رینڈم سیمپلنگ کے ذریعے انفیکشن کے اس نئے خطرے کو پہچاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مہاراشٹرمیں ڈیلٹا پلس ویرئنٹ کے پیش نظر دوبارہ پابندیاں
میرٹھ میں جس طرح سے کورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کو اب مزید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی نئے وائرس کے خطرے سے عوام کو بچایا جا سکے ۔