پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اضافے کرنے کے لئے این ڈی اے کا حصہ دار نشاد پارٹی نے انوکھی پہل کی ہے۔ نشاد پارٹی نے اپنی برادی اور دیگر پسماندہ طبقوں کو بیدار کرنے کے لئے سیاسی اسکول قائیم کیا ہے. اس میں انہیں سیاست کے حوالے سے بیدار کیا جا رہا ہے۔
پارٹی کا ٹارگیٹ ہے کہ وہ اپنی برادری کے ووٹرس کو بیدار کرے اور 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسمبلی بھیج سکے۔ نشاد پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ مل کر ہی انتخابات میں اترے گی۔اسی کے پیش نظر اس کی برادری کی اکثریت والی 150 نشست پر وہ انتخابات لڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان غریب عوام کو تعلیم دے رہے ہیں. تاکہ وہ متحد ہو سکیں اور اپنے حقوق کے بارے میں جان سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی انتخابات میں اتحاد کے ساتھ اترے ہیں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے. اسلئے وہ ہونے والے ضمنی انتخابات اور آئیندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ ہی انتخابات لڑیں گے. انہوں نے واضح طور پر تو نہیں بتایا کہ وہ کتنی سیٹیں بی جے پی سے چاہتے ہیں. لیکن انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 150 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر سنجئے نشاد نے زرعی بل کی حمایت کی ہے اور اسے کسانوں کے لئے فائدہ مند بتایا ہے۔ یہی نہیں انہوں نے مغلوں کے نام پر بنی عمارتوں کے نام کو بدلنے کی حمایت کی ہے اور مغلوں کو لٹیرا بھی بتایا ہے۔