ETV Bharat / state

سہارنپور میں دو فریقوں میں جھڑپ، 9 زخمی

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں مسجد کے امام کو لے کر دو فریقوں میں جھڑپ ہو گئی جس میں دونوں اطراف کے 9 افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو سی ایچ سی میں داخل کرایا۔ اس دوران پولیس نے 6 افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

nine people were injured in a fight over imam of mosque
سہارنپور میں دو فریقوں میں جھڑپ، 9 زخمی
author img

By

Published : May 29, 2021, 1:30 PM IST

یہ معاملہ کوتوالی علاقے کے رسول پور گاؤں کا ہے۔ گاؤں کی مسجد میں رہ رہے امام پر ایک فریق کی جانب سے کردار کشی کی جا رہی تھی۔ اسی بات کو لے کر جمعرات کی دیر شام گاؤں میں پنچایت کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں جانب سے تقریباً 40 افراد موجود تھے۔

دیکھیں ویڈیو

پنچایت کے دوران ایک فریق کی جانب سے مسجد کے امام کے کردار پر الزام عائد کیا جا رہا تھا۔ جب کہ دوسرا فریق امام پر عائد الزامات کی تردید کر رہا تھا جسے لے کر دونوں فریقوں میں تنازعہ ہو گیا۔ تنازعہ اس قدر بڑھا کہ جھگڑے کی شکل اختیار کر گیا اور دونوں فریقوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس میں دونوں طرف سے مجموعی طور پر 9 افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں جانب کے 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ زخمیوں میں افضال، غالب، مہربان، فیروز، بلال اور دیگر افراد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

MHA ایم ایچ اے نے غیر مسلم مہاجرین کی شہریت کے لئے درخواستیں طلب کیں

اس معاملے میں انسپکٹر راج کمار شرما کا کہنا ہے کہ مسجد کے امام کے بارے میں تنازعہ ہوا ہے۔ ایک فریق کا الزام تھا کہ امام کی نگاہ ٹھیک نہیں ہے۔ گاؤں والوں نے امام کو مسجد سے ہٹا دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.