ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں کوروناوائرس کے مثبت نو نئے مریض ملنے سے افراتفری مچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ مراد آباد میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعدات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، جہاں ایک طرف کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعدات اب تک مراد آباد میں 200 تھی لیکن آج نو نئے کورونا پوزیٹیو مریض ملنے سے اب کل مریضوں کی تعداد 209 ہو چکی ہے۔
![شہر مرادآباد میں کوروناوائرس کے مثبت نو نئے مریض ملنے سے افراتفری مچ گئی ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7400227_909_7400227_1590769454372.png)
نو نئے کورونا پوزیٹیو مریض میں 8 مرد جبکہ ایک خاتون شامل ہیں، تو وہیں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوچکی ہے۔
متاثر ہوئے مریضوں میں سے اب تک 150 مریض صحیح ہو کر ہسپتال سے گھر بھیجے جاچکے ہیں، جبکہ مرادآباد کے ہسپتال میں تقریباً 49 کورونا پازیٹیو مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
![کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، اسی ضمن میں مرادآباد سے اس وبا سے متاثرین کی نئی تفصیلات منظرعام پر آرہی ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mur-9newmariz-pekg-upur10006_29052020204844_2905f_1590765524_780.jpg)
واضح رہے کہ اترپردیش میں اب محکمہ صحت کے مطابق کوروناوائرس انفیکشن کے 50 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 7220 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 197 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 4215 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔
وہیں ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 8507 ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی 2916 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 4215 میں متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔