ETV Bharat / state

Professor Sufiyan Islahi پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کی نو کتابوں کا اجراء - عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کی نو کتابوں کا اجراء عمل میں آیا۔ اے ایم یو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مصنف کی نو کتابوں کا اجراء ایک ساتھ عمل میں آیا۔

پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کی نو کتابوں کا اجراء۔

author img

By

Published : May 10, 2023, 4:29 PM IST

پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کی نو کتابوں کا اجراء

علیگڑھ:اترپردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ عربی کے صدر شعبہ پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی نے شعبہ عربی کے پروفیسر ابوسفیان اصلاحی جو اب تک تقریبا 70 کتابیں تصنیف کر چکے ہیں کی کتابوں کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اے ایم یو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مصنف کی نو کتابوں کا اجراء ایک ساتھ عمل میں آیا۔

پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کی تازہ ترین نو تصانیف اردو زبان میں ہیں جو علیگڑھ تحریک اور بانی درسگاہ سرسید احمد خان سے متعلق ہیں۔تقریب میں پروفیسر عبدالرحیم قدوائی، پروفیسر محمد صلاح الدین عمری، پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی، پروفیسر غضنفر علی، پروفیسر صغیر افراہیم، ڈاکٹر راحت ابرار، پروفیسر ضیاءالدین فلاحی، پروفیسر عبد العظیم اصلاحی، پروفیسر عبید اللہ فہد فلاحی موجود تھے۔

ڈاکٹر کرمانی نے پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کی ان کتابوں پر اپنے تنقیدی تاثرات پیش کئے۔ صدارت کے فرائض پروفیسر آزرمی دخت صفوی نے انجام دیں۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر سید کفیل احمد قاسمی تقریب کو رونق بخشی۔ رسم اجراء کی یہ تقریب شعبہ عربی کے ہال میں منعقد کیا گیا۔

پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کی نو تصانیف :
1۔ تبیین الکلام از سرسید احمد خاں ( تقدیم و تحقیق: ابوسفیان اصلاحی)
2- تأملات فی افکار السیر سید احمد خاں - تصاویر علی گڑھ
3- اوراق علی گڑھ
4- دانشور پروفیسر شروانی: ریاض الرحمن شروانی۔
5۔ خطوط ذاکر (تحقیق و تحشیه از ابوسفیان اصلاحی)
6- مکاتیب مشاہیر و مکاتیب ناصر ( تقدیم و تحشیه از ابوسفیان اصلاحی )
7۔ مولانا عبدالرحمن ناصر اصلاحی جامعی مشخص و شخصیت
8 - فضلاء مدرسۃ الاصلاح کی قرآنی خدمات۔

پروفیسر آزرمی دخت صفوی نے بتایا اے ایم یو میں پہلی بار کسی ایک مصنف کی نو تصانیف کا اجراء ایک ساتھ عمل میں آیا ہے جس کے لئے میں پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور پروفیسر ابو سفیان اصلاحی کی تازہ ترین نو تصانیف میں سے "اوراق علیگڑھ" یونیورسٹی کیمپس میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ اس کتاب میں اے ایم یو کے کچھ منتخب اساتذہ، اسکالر، اے ایم یو کے وہ فارغین جنہوں نے بھارت اور بیرونی ممالک میں ادب، سائنس، شاعری، علمی اور سماجی میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ان کا نہایت ہی خوبصورت انداز میں ذکر کیا گیا ہے اور اسے نئی نسل کے ساتھ ساتھ اے ایم یو سے منسلک دیگر حضرات بھی پسند کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Maulana Tauqeer Raza Statement مولانا توقیر رضا خان کا متنازع بیان
تقریب میں اے ایم یو شعبہ اردو، عربی، اسلامک اسٹڈیز سمیت دیگر شعبوں کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے خاصی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے پروفیسر ابو سفیان اصلاحی اب تک تقریباً ستر سے زیادہ کتابیں تصنیف کرچکے ہیں جن میں سے تقریباً بیس کتابیں یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان اور علی گڑھ سے متعلق ہیں۔ پروفیسر اصلاحی نے گذشتہ دو دہائیوں سے علیگڑھ کی تہذیب، تعلیم اور تحقیق پر مسلسل کام کر رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.