علی گڑھ:ریاست اترپردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا اجمل خان طبیہ کالج ملک کا واحد ایسا ادارہ ہے۔ اس کا نام حکیم اجمل خاں کے نام سے منسوب ہے جس کا قیام 1927 میں ہوا جس کا پرنسپل پروفیسر بدرالدجیٰ خاں کو مقرر کیا گیا ہے۔ اے ایم یو کے اجمل خاں طبیہ کالج کی پرنسپل پروفیسر شگفتہ علیم کے استعفی کو منصور کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پروفیسر بدرالدجیٰ خاں کو شعبہ میں ان کی معمول کی ذمہ داریوں کے ساتھ یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر بدرالدجیٰ خان نے صحافیوں کو بتایا ہمارا اجمل خاں طبیہ کالج کا شمار ہندوستان کے پاینیر کالج میں ہوتا ہے۔اپنی نئی ذمہ داری کو سب کے تعاون سے پوری ایمانداری اور لگن سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔
اجمل خان طبیہ کالج و اسپتال میں تعمیراتی کام سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے نو منتخب پروفیسر بدرالدجیٰ نے بتایا فیلحال عمارت تو صحیح حالت میں میں لیکن جہاں جہاں بھی تعزین کاری اور مرمت کی ضرورت ہوگی تو کیا جائے گا۔ تقریبا سولہ لاکھ روپے کی لاگت سے طبیہ کالج میں تعمیراتی کام یونیورسٹی بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ اسپتال کو اور بہتر بنانے کی کوشس کریں جس کے لئے زیادہ سے زیادہ ادویات کی فراہمی، او پی ڈی میں مریضوں کے لئے صحولیات پر بھی خاص توجہ دی جائے گی۔ واضح رہے پروفیسر بدرالدجیٰ خان 2005 میں شعبہ معالجات سے بطور لیکچرر وابستہ ہوئے تھے، بعد میں وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر مقرر ہوئے۔ اس سے قبل وہ شعبہ میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کے طور بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:AMU English Department اردو ادب و تنقید کے لئے شعبہ انگریزی اے ایم یو کی خدمات
پروفیسر بدر الدجیٰ خاں، سرسید ہال (جنوبی) کے پانچ سال سے زائد وقفہ تک پرووسٹ رہ چکے ہیں۔ ان کی تصنیفات میں پانچ سے زائد کتابیں اور ایک مونوگراف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے متعدد تحقیقی مقالے قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔