ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا کے 431 نئے معاملات درج

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 228 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,99,270 ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 1:29 PM IST

تلنگانہ میں کووڈ 19کے431نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,04,298ہوگئی ہے۔ ریاست میں مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,676ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید دواموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 228 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,99,270 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 3,352ہے جن میں 1,395 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 70,280کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم745نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

مجموعی 97.89 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 111نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

یواین آئی وخ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.