بھولے پور کے روی کمار کی اہلیہ کنچن کو پیر کے روز آکاش گنگا ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کا آپریشن ہوا، اور بچے کی پیدائش ہوئی، ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچہ اور اس کی والدہ بالکل ٹھیک ہے۔ اس کے بعد کنچن کو وارڈ میں شفٹ کیا گیا لیکن جانچ کی بات کہتے ہوئے بچے کو آپریشن تھیٹر میں ہی رکھا گیا تھا لیکن اچانک آپریشن تھیٹر کے باہر ہلچل مچ گئی۔
اسٹاف نرس کے ساتھ کچھ لوگ کتے کو او ٹی کے باہر بھگانے لگے، لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ بچہ نیچے گرا ہوا ہے اور خون میں لت پت پڑا ہوا تھا اور اس کی آنکھ اور سینے میں زخم کے نشان تھے۔
روی نے الزام عائد کیا کہ 'کتے کے کانٹنے سے ہی بچے کی موت ہوئی ہے۔'
اہل خانہ نے ہسپتال اسٹاف پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا تو ہسپتال اسٹاف روپے لے کر سمجھوتے کا دباؤ بناتے رہا، معاملے کی اطلاع کوتوالی پولیس کو ہونے کے بعد ڈاکٹر سمیت اسٹاف موقع سے بھاگ گئے، وہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔