یہ فلم بھارت اور پاکستان کے بیج ہوئی سرجیکل اسٹرائیک پر مبنی ہے جس کے وجہ سے اس کا نام سرجیکل اسٹرائیک 2 رکھا گیا ہے،
ای ڈی ایس فلمس کے بینر تلے بنی اس فلم میں تمام اداکار پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائیریکٹر سبھی ہردوئی کے ہی باشندے ہیں۔
اہم کردار ادا کرنے والے سوربھ کشیپ نے فلم سے متعلق بتایا کہ انڈین آرمی سے متاثر ہو کر ہم لوگوں نے سرجیکل اسٹرائیک 2 نام سے شارٹ فلم بنائی ہے۔
سوربھ نے بتایا کہ یہ ان کی پہلی شارٹ فلم ہے جس کا ایکسپیرئنس بے حد اچھا رہا ہے، ان کا ارادہ ہردوئی کے ہر ابھرتے ہوئے اداکار کو پردے پر لانے کا ہے اس کوشش میں پہلی بار میں کامیاب ہوا ہوں۔ اور آگے بھی اس طرح کی تمام فلمیں ہردوئی کے علاوہ اور شہروں میں دیکھنے کو ملینگی۔