ETV Bharat / state

'اکانامک ری کنسٹرکشن ٹاسک فورس' کی ضرورت - اکانومک ری، کنسٹرکشن ٹاسک فورس کی ضرورت+

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'ریاست کی ترقی کے لیے 'اکانامک ری کنسٹرکشن ٹاسک فورس' کی تشکیل وقت کی اہم ضروریات میں شامل ہیں۔'

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے 'اکانومک ری، کنسٹرکشن ٹاسک فورس' کی تشکیل وقت کی اہم ضروریات میں شامل ہے

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 5:23 PM IST

ریاست اترپردیش سمیت ملک گیر پیمانے پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اترپریش میں مزدوروں اور چھوٹی انڈسٹریز کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو کہا کہ ریاست میں معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بندی و معاشی ماہرین پر مشتمل 'اکانامک ری کنسٹرکشن ٹاسک فورس' تشکیل دی جانی چاہیے۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے نام لکھے گئے اپنے خط میں پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ گیہوں کی فصل کی کٹائی کا وقت چل رہا ہے، اس لیے کسان بری طرح سے پریشان ہیں کہ کٹائی کیسے ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کمبائن سے کٹائی کی اجازت تو دے دی گئی ہے، لیکن ابھی تک کمبائی مشینوں کے مالک انتظامیہ سے ڈرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر ان مشینز کے ڈرائیور دوسری ریاستوں سے آتے ہیں، ان کے آنے کا نظم کیا جانا چاہیے، صحیح معلومات کی کمی اور خوف کی وجہ سے کسان راتوں میں گیہوں کی کٹائی کررہے ہیں۔

اکانومک ری، کنسٹرکشن ٹاسک فورس کی ضرورت
اکانومک ری، کنسٹرکشن ٹاسک فورس کی ضرورت

کانگریس رہنما نے کہا کہ کسانوں کے گنا بقایا جات کی فوراً ادائیگی کے ساتھ ہی ساتھ آنے والی فصل کی خریداری کی گارنٹی دی جانی چاہیے۔

اپنے خط میں ژالہ باری اور بے موسم بارش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے کسانوں کو معاوضۃ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کسانون کو معاوضہ نہیں ملا ہے۔

انہوں نے ایسے سبھی کسانوں کو فوری معاوضہ فراہم کرنے کی درخواست کی جن کی فصل ژالہ باری اور بے موسم بارش میں تباہ ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک بہت مزدور کنبوں کو راشن و نقدی کی قلت کا سامنا ہے، بہت سے مزدوروں کا رجسٹریش نہ ہونے سے ان کو کسی بھی راحت سکیم کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بغیر رجسٹرڈ مزدوروں کو بھی مالی مدد کی گارنٹی دی جائے، پرینکا نے اپنے لکھے گئے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ کئی جگہوں سے راشن نہ ملنے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں اور بغیر راشن کارڈ ہولڈروں کو بھی راشن دینے کی گارنٹی دی جائے اور راشن میں چاول کے ستھ گیہوں، دال، تیل، نمک اور مسالہ پاوڈر بھی شامل ہو۔

پرینکا نے منریگا مزدوروں کے سلسلے میں لکھا ہے کہ کام کرنے والے منریگا مزدوروں کو فری میں راشن مل رہا ہے۔ یہ قابل تعریف پہل ہے لیکن ان کو کئی مالی مدد نہیں ملی ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ منریگا مزدوروں کے لیے اعلان شدہ 611 کروڑ روپے ان کا سابقہ بقایا تھا۔ اب ضروری ہے کہ منریگا مزدوروں کے لیے مالی پیکج کا اعلان کیا جائے۔

کانگریس جنرل سیکریٹری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کورونا اپنے ساتھ معاشی تباہی بھی لے کر آیا ہے۔

انہوں نے اترپردیش کا کانچ، پتیل، قالین، بنکر، فرنیچر، چمڑا انڈسٹری سمیت دیگر گھریلوں کاروبار کو شدید جھٹکا لگا ہے، اور ریاست کے لاکھوں بنکروں کی حالت بے حد خراب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.