اترپردیش میں پنچایت انتخابات کے نتیجہ کا اعلان ہو چکا ہے، جہاں کئی امیدواروں نے جیت درج کی ہے تو کئی کو ہار کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔
وہیں مرادآباد ضلع میں سب سے کم عمر 24 برس کے نوجوان امیدوار محمد ناوید نے تقریبا دس ہزار ووٹ حاصل کرکے جیت درج کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے نو منتخب پنچایت ممبر محمد ناوید سے گفتگو کی اور ان کے منصوبے کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
ناوید نے بتایا کہ وہ اپنے گاؤں میں انیس العلوم کے نام سے ایک مدرسہ قائم کیا ہے، جہاں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے اور مستقبل میں وہ اپنے گاؤں کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
محمد ناوید نے بتایا کہ سیاست ان کو وراثت میں ملی ہے سال 2010 میں ان کی والدہ نجمہ بیگم ضلع پنچایت ممبر چنی گئی تھیں اور یہ ان کی والدہ کی خدمت خلق کا نتیجہ ہے کہ عوام ضلع میں سب سے کم عمر کے ضلع پنچایت ممبر کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا ہے۔