ETV Bharat / state

National Sports Day At AMU علی گڑھ، نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقعے پر ویمنس کالج میں کھیلوں کے مقابلے - علیگڑھ سٹیڈیم کی ٹیم

نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقعے پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج میں کھیلوں کے تین روزہ مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر ویمنس کالج میں کھیلوں کے مقابلے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 2:06 PM IST

نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر ویمنس کالج میں کھیلوں کے مقابلے

علی گڑھ: الٰہ آباد میں پیدا ہوئے دھیان چند کا یوم پیدائش پورے بھارت میں 'اسپورٹس ڈے' کے طور منایا جاتا ہے۔ ہر سال 29 اگست کو ہاکی کے جادوگر کہے جانے والے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے روز منایا جاتا ہے۔ واضح رہے دھیان چند نے بھارت کو اولمپک کھیلوں میں گولڈ میڈل دلائے اور عالمی سطح پر ہندوستانی ہاکی کو شناخت دلائی تھی۔اے ایم یو ویمنس کالج اور عبداللہ ہال نے نیشنل سپورٹ ڈے کے موقعے پر ویمنس کالج میں بیڈمنٹن، ولی بال اور ٹیبل ٹینس (Badminton, Volleyball and Table Tennis) کا تین روزہ اوپن ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا جس میں بڑی تعداد میں اے ایم یو سمیت علیگڑھ ڈسٹرکٹ کی طالبات نے حصہ لیا۔

والی بال میں کل دس ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں علیگڑھ سٹیڈیم کی ٹیم نے ویمنس کالج کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ٹیبل ٹینس میں کل 28 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں اے ایم یو ویمنس کالج کی ٹیم نے ڈی پی ایس کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔بیڑمنٹم میں کل 36 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ویمنس کالج کی ٹیم نے عبداللہ ہال کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ ان کے انعامات کل تقسیم کئے جائے گے۔

کھلاڑیوں نے بتایا ہمنے اسی ویمنس کالج میں تعلیم کے ساتھ کھیلنا سیکھا تھا اور آج کالج کی ٹیم میں ہیں طالبات کے کھیل کود کے لئے کالج انتظامیہ ہماری ہر ممکن کوشش کرتا ہے اور تعلیم کے ساتھا ساتھ کھیل کود بہت ضروری ہوتا ہے اس سے جسم اور دماغ تندرست رہتا ہے جس سے تعلیم حاصل کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریز نے بتایا کالج میں طالبات کے کھیل کود کے لئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے اور اس سے متعلق تمام چیزیں محیہ کروائی جاتی ہے۔ ویمنس کالج کی طالبات کھیل کود اور این سی سی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور اس طرح کے موقع پر کھیل کود کا ماحول دیکھ کر طالبات کے اندر کھیل کود میں حصہ لینے کی دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Cricket Tournament in Tral پلوامہ میں انٹر بلاک کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام

اے ایم یو ویمنس کالج کی سپورٹس ٹیچرس مہوش اور نازیہ نے تعلیم کے ساتھ کھیل کود سے متعلق بتایا معیاری تعلیم کے لئے جسم اور دماغ کی نشوو نما کو لازمی تصور کیا گیا ہے۔ تعلیم کا مقصد صرف دانشمندی کا حصول نہیں ہے بلکہ زندگی کے مسائل کا سامنا کرنے کے لئے اچھی صحت اور تندرست جسم کی تیاری بھی ہے کھیل کود کے اصول قواعد اور ضابطے بچوں میں اصول اور قوانین کے احترام کا جذبہ پیدا کر تے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.