مختار عباس نقوی وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ رامپور پہنچے جہاں ان کا بی جے پی کارکنان نے استقبال کیا۔
پروگرام کا آغاز مختار عباس نقوی کے ذریعہ گل پوشی اور شمع روشن کرکے کیا گیا۔
بی جے پی کی اس تقریب سے سابق لوک سبھا امیدوار جیا پردہ غیر حاضر رہیں۔
اس موقع پر مرکزی وزیر نے نام لیے بغیر جیا پردہ کی سخت تنقید کی اور کہا کہ ہم نے بہت سے چناؤ لڑے ہیں، جس میں ہم چناؤ جیتے بھی ہیں اور ہار بھی گئے ہیں، لیکن ہم نے کبھی اپنے کارکنان کو اس کا مورد الزام نہیں ٹھہرایا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں شکست کے بعد جیا پردہ نے اس کے لیے اپنی ہی پارٹی کے کارکنان کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس کی شکایت بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں سے بھی کریں گی۔
وہیں انہوں نے رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خان کے خلاف کانگریس کے اقلیتی سیل کے کارکنان کی جانب سے چل رہے احتجاجی مظاہروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'ہاتھی جب دلدل میں پھنس جاتا ہے تو چوہے بھی اس کی دم پکڑ کر ناچتے ہیں'۔