ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ شیرکوٹ کے نگر پالیکا پریشد میں تمام صفائی ملازمین کو دفتر کے افسروں نے پی پی ای کٹ فراہم نہیں کی سبھی کارکنان سماجی دوری کے قواعد کو توڑ کر نگر پالیکا کے دفتر میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے نظر آئے۔
صفائی ملازمین بغیر پی پی ای کٹ کے صفائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تمام صفائی ملازمین نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے نگر پالیکا کے دفتر میں ہنگامہ کیا اور پی پی ای کٹ پہن کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔