ETV Bharat / state

UP Municipal Election کانگریس پارٹی سیکولرزم پر یقین رکھتی ہے: ندیم جاوید - کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر

کانگریس اقلیتی سیل کے سابق قومی صدر و رکن اسمبلی ندیم جاوید نے اپنی پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں تشہیری مہم کے دوران کہاکہ ریاست میں کانگریس ایک بار پھر مضبوط پارٹی بن کر ابھر رہی ہے کہونکہ عام لوگ بی جے پی سے اب چکے ہیں ۔عام لوگ کانگریس کی جانب امید کی نظروں سے دیکھ کر رہے ہیں۔

کانگریس پارٹی سیکولرزم پر یقین رکھتی ہے: ندیم جاوید

author img

By

Published : May 3, 2023, 2:59 PM IST

کانگریس پارٹی سیکولرزم پر یقین رکھتی ہے: ندیم جاوید

جونپور:ریاست اترہردیش میں چار مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم کے آخری دن میں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کے لئے طاقتیں جھونک دی۔امیدوار گھر گھر جا کر ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان وارڈ نمبر 17 سے کانگریس کے امیدوار شانہواز منظور بھی تشہیری مہم کے آخری دن میں ایڑی چوٹی کا زور لگائے۔

کانگریس اقلیتی سیل کے سابق قومی صدر و رکن اسمبلی ندیم جاوید نے وارڈ نمبر 17 سے کانگریس کے امیدوار شانہواز منظور کی حمایت میں تشہیری مہم چلائی۔انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں کانگریس ہی واحد پارٹی ہے جسے تمام لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔اسی حمایت کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ ندیم جاوید نے وارڈ نمبر 17 محلہ روزہ ارزن سے کانگریس پارٹی کے امیدوار شاہنواز منظور کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ کانگریس پارٹی کے حق میں پورے ریاست میں ماحول ہے کیونکہ گزشتہ چند برسوں سے بی جے پی کے خلاف اگر کوئی آواز بلند ہوئی ہے تو کانگریس پارٹی کی ہی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس ہی واحدسیاسی جماعت ہے جس نے بی جے پی کے خلاف قومی سطح پر محاذ کھول رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی نے اتر پردیش میں تین مرتبہ دور اقتدار میں آئی ہے۔تینوں مرتبہ بی جے پی کی حمایت اور مدد سے کامیابی حاصل کی ہے۔ مایاوتی سی بی آئی اور ای ڈی سے خوفزدہ ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں پر اعتبار کیا جا سکتا ہے مگر مایاوتی پر کبھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:UP Municipal Election 2023 شیو پال سنگھ یادو اور پروفیسر رام گوپال یادو ایک اسٹیج پر نظر آئے، بی جے پی پر حملہ

کانگریس رہنما نے کہا کہ کانگریس پارٹی پوری طرح سیکولرزم نظریہ کے ساتھ ہے اور اس پر یقین رکھتی ہے۔کرناٹک کے انتخابات میں اگر کانگریس پارٹی کامیابی حاصل کرتی ہے تو مسلمانوں کے چار فیصد ریزرویشن کو دوبارہ نافذ کیا جائے گا۔ ساتھ ہے بجرنگ دل جیسے تنظیم پر پابندی بھی عائد کرے گی۔ کانگریس پارٹی اس مرتبہ کانگریس پارٹی پوری طرح تیار ہے کہ وہ فاشسٹ طاقتوں کے خلاف زمین پر کام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.