ETV Bharat / state

کوروناوائرس پر کنٹرول کے لیے احتیاط ضروری - اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ-19 کے انفیکشن پر موثر کنٹرول کے لیے خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ-19 کے انفیکشن پر موثر کنٹرول کے لیے خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت کا اظہار کیا ہے

author img

By

Published : May 11, 2020, 7:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ-19 متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لیے تین درجے کے نظام کے تحت چلنے والے ایل ون، ایل ٹو اور ایل تھری قسم کے ہسپتالز میں 20 مئی تک 25 ہزار اضافی بیڈز لگانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مئی کے آخر تک کووڈ-19 ہسپتالز میں ایک لاکھ بستر دستیاب ہوں، تاہم اب تک ریاست میں کووڈ-19 ہسپتالز میں 55 ہزار سے زیادہ بستر بنائے جاچکے ہیں۔

پیر کے روز وزیراعلیٰ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کالی داس شاہراہ پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں لاک ڈاؤن نظام کا جائزہ لیا، اور انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز کی تمام سرگرمیوں کو مزید موثر بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کالی داس شاہراہ پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں لاک ڈاؤن نظام کا جائزہ لیا

تمام کووڈ اور غیر کووڈ سپتالز کو الگ الگ انچارج نامزد کیا جانا چاہیے، تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ حفاظتی سامانوں کی مناسب دستیابی جس میں پی پی ای کٹز، این 95 ماسک، سینیٹائزر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز سمیت پورے طبی عملے کو انفیکشن سے متعلق تحفظ کی مستقل تربیت دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل انفیکشن پر موثر کنٹرول کے ساتھ یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ انفیکشن کسی بھی صورت میں منڈیوں کے ذریعے نہ پھیلے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 10 دنوں میں تارکین وطن مزدوروں کی ایک بڑی تعداد بھی باہر سے ریاست میں آئے گی، لہذا ہر سطح پر خصوصی احتیاطی اور تدابیر اختیار کرتے ہوئے پورے احتساب کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مئی کے آخر تک کووڈ-19 ہسپتالز میں ایک لاکھ بستر دستیاب ہوں

واضح رہے کہ ان کمیٹیز میں نہرو یووا کیندر، یوتھ منگل دل، سوچھاگڑھی، گاؤں چوکیدار شامل ہوں گے۔

یہ کمیٹیز اپنے گاؤں اور وارڈز میں باہر سے آنے والے مزدوروں کے بارے میں انتظامیہ کو معلومات فراہم کریں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کام کرنے والے صنعتی یونٹز کے کارکنوں کو کام پر جانے کے لیے متحرک رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے کہ صنعتی اکائیوں کے کارکنوں سمیت تمام کارکنوں کو لاک ڈاؤن مدت کے لیے اعزازی تعاون دیا جائے، انہوں نے مزدوروں کو اناج کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس موقع پر میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر سریش کھنہ، وزیر صحت جے پرتاپ سنگھ، وزیر مملکت برائے صحت اتل گرگ، چیف سکریٹری آر کے تیواری، زراعت پروڈکشن کمشنر آلوک سنہا، انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمشنر آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اینڈ انفارمیشن اوستی جیسےآفیسرز موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.