اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے منصور پور تھانہ علاقے میں واقع بیگ راجپور گاؤں میں بارش کے سبب مکان کی چھت کرنے سے تین افراد کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ چار افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔
اس دوران مظفرنگر کے جمعیتہ علماء ہند کے صدر مفتی محمد بنیامین، اور جمعیتہ علماء ہند کے سیکریٹری ذاکر حسین کی سربراہی میں ایک وفد نے بیگراج پور پہنچا اور جائے حادثے کا جائزہ لیا۔
جائزہ کے بعد قاری ذاکر حسین نے بتایا کہ بیگراج پور گاؤں کے رہائشی امتیاز سیفی کی اہلیہ کئی دنوں سے شدید بیمار تھیں، ان کی عیادت کیلئے رشتہ دار ان کے گھر آئے ہوئے تھے، جو رات میں انہیں کے مکان پر قیام پزیر تھے۔
رات میں تیز بارش ہونے کی وجہ سے بانس, بلی و مٹی سے بنی چھت اچانک گرگئی اور سبھی اہل خانہ مٹی کے ڈھیر میں دب گئے، جائے وقوع سے چیخ و پکار کی آواز سن کر محلہ کے لوگ دوڑ کر موقع پر پہنچے اور 2 گھنٹہ کی کڑی مشقت کے بعد ملبہ میں دبے لوگوں کو باہر نکال لیا، حالانکہ موقع پر ہی تین خواتین کی موت واقع ہوگئی، جبکہ مزید لوگ زخمی تھے جن کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
مزید پڑھیں:
لکھنو پولیس کے فرمان پر شیعہ علما سخت برہم
اس ضمن میں جمعیتہ علماء ہند کے صدر مفتی بنیامین اور ضلع جنرل سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد متاثرین کے معاوضے کے لئے افسران سے رابطہ کیا اور ان کے کاغذات تیار کرائے، جس کے نتیجے میں مرحومین کو چار چار لاکھ کا معاوضہ دیا گیا، اور ان کے مکان کی از سر نو تعمیر کرانے کے لئے تحصیل دار سے بات کی گئی ہے جنہوں مکان کی از سر نو تعمیر کرانے کی یقین دہانی کرائی۔