جمعیت علماء مغربی اترپردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین کے ذریعے ضلعی سطح پر جمعیتہ یوتھ کلب کے نوجوانوں کے 'اینٹی کورونا' گروپ بنائے گئے ہیں۔ جو اپنے اپنے علاقوں میں عالمی وباء کورونا سے بچاؤ کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔
جسکے تحت 22 جون 2020 کو اینٹی کورونا گروپ کے نوجوانوں نے اپنے گاؤں کے سبھی مسجدوں، مندروں، اسکولوں، گلی محلوں کو سینیٹایز کیا گیا۔
جمعیتہ یوتھ کلب کے نوجوانوں کی کارکردگی پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ ان نوجوانوں کے ذریعے ضلع کے مختلف مقامات پر مستقل یہ کام جاری رہے گا ۔
اس موقع پر قاری محمد عارف قاسمی ، قاری محمد عادل ، محمد شمشاد سیکری ، جمعیت یوتھ کلب سیکری ضلع مظفر نگر کے اسکاؤٹ اور روور محمد شاہویز۔ محمد شارم ، محمد عارش ، محمد جنید ، محمد عارف ، محمد عطایاب ، محمد ندیم ، محمد جنید 2۔ وغیرہ موجود رہے۔